The news is by your side.

Advertisement

دہشت گردی کے باعث ملکی معیشت کو 57 ارب ڈالرز کا نقصان

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے دہشت گردی کے باعث ہونے والے معاشی نقصانات اور ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے باعث گزشتہ 5 سال میں ملکی معیشت کو مجموعی طور پر 57 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں کے باعث ملکی معیشت کے نقصان کا تحریری جواب سینیٹ میں پیش کردیا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 11-2010 میں 23 ارب 77 ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 12-2011 میں 11.98 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

سال 13-2012 میں 9.63 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 14-2013 میں 6.63 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔ 15-2014 میں 4.53 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ 3 سال میں ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کیں۔

مالی سال 13-2012 میں 1946 ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔ سال 14-2013 میں 2254 ارب جمع ہوئے۔

مالی سال 15-2014 میں 2589 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں