بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں؟ انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کو ین اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں ٹیمپرنگ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ موصول ہوگئی ، فیصلہ آئندہ دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے این اے 75 سیالکوٹ ضمنی الیکشن سے متعلق انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی گئی، ،الیکشن کمیشن تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ ڈی آراواور ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، افسران کے غائب ہونے اور نتائج میں ٹیمپرنگ کے خدشات رپورٹس میں شامل ہیں ، رپورٹ پر فیصلہ کل الیکشن کمیشن میں ہونے میں اجلاس میں کیا جائےگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے75 کے ضمنی انتخاب کے بارے میں فیصلہ آئندہ2 روز میں ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عملہ تاخیر سے پہنچنے اور 20پولنگ اسٹیشنوں کےریکارڈ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈی آراواور آر او نے بتایا 20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج میں ردوبدل کاشبہ ‏ہے، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ بھجوا رہا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر کو آر او کے دفتر پہنچنے ‏کی ہدایت کردی ہے، صوبائی الیکشن کمشنر کے ساتھ جوائنٹ الیکشن کمشنر بھی ہوں گے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے کہا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیر حتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے انتخابی عملے نے خود کولاپتہ کر لیا ہے ‏، چیف سیکرٹری اور آئی جی نے لاپتہ عملےاور پولنگ بیگزٹریس کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں