The news is by your side.

Advertisement

پٹرول مافیا کےخلاف کریک ڈاؤن :تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

اسلام آباد : ملک بھرمیں پٹرول مافیاکے خلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 1083پٹرول پمپ سیل کرکے 65 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر ملک بھرمیں پٹرول مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسمگلڈ پٹرول فروخت کرنے والا پٹرول پمپ مافیا حکومت کے شکنجے میں ہیں۔

پٹرول مافیاکے خلاف تازہ ترین کارروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں اسمگلنگ میں ملوث 1083 پٹرول پمپ سیل کئے گئے جبکہ خفیہ چھاپوں میں65 لاکھ لٹر پٹرول اور ڈیزل قبضےمیں لے لیا گیا ، قبضے میں لئے گئے اسگلڈپٹرول کی قیمت 72کروڑ روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم نے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیادہ کارروائیاں پنجاب میں کیں ، پنجاب میں778پٹرول پمپ ، پختونخواہ میں 160 اورسندھ میں 145 پٹرول پمپ سیل کئے گئے۔

یاد رہے وزیراعظم نے پٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا، اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت سے ملک کو سالانہ 180ارب کا نقصان ہوا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں