خبر دینے والا خود خبر بن گیا، ایکواڈور میں براہ راست نشریاست کے دوران صحافی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔
رپورٹر اسٹیڈیم کے باہرشائقین کو لائیومیچ کے بارے میں آگاہ کررہا تھا کہ اس دوران اچانک ماسک پہنے مسلح ڈاکونمودارہوا۔
- Advertisement -
پستول دکھا کر صحافی اور کیمرا مین کےفون چھینے اور رفوچکر ہو گیا۔ حواس بحال ہونے پر رپورٹر نےڈکیت کا پیچھا کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔
واقعے کے بعد شائقین ٹی وی عملے سے ملے اور ان کی دل جوئی کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ اس خوفناک واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔