تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی صحافی کی مرے ہوئے انسان سے رابطے کی کوشش، ویڈیو وائرل

واشنگٹن : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صحافی خاتون کہہ رہی ہیں ہم نے اس آدمی تک پہنچنے کی کوشش کی جو مر گیااور جواب دینے کے لیے موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کے ایل ٹی اے کی رپورٹر سارہ ویلچ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک مرے ہوئے آدمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ پولیس کے تعاقب کے دوران مارا گیا تھا۔

امریکی رپورٹر کی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جس پر لوگوں نے بے حد مذاق بھی اُڑایا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ویڈیو میں سارا ویلچ نامی رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ ہم نے اس آدمی تک پہنچنے کی کوشش کی جو مر گیا ہے اور وہ جواب دینے کے لیے موجود نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے خاتون کی وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مرا ہوا آدمی واقعی کوئی جواب دے دیتا تو یہ اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ بات ہوتی۔

ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ لوگ بغیر سوچے سمجھے صرف وہی پڑھتے ہیں جو سامنے لکھا ہوا ہوتا ہے، اگر ہم میں سے کوئی ہنستے ہنستے مر جائے تو یہ ان کا بھی انٹرویو لے لیں گے۔

Comments

- Advertisement -