منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

ریحام خان سے متعلق سوال پوچھنے پر عمران خان ناراض ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ  کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہرگز نہیں کرنی چاہیئے۔

وزیر اعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف صحافیوں پر برس پڑے عمران خان نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہرگز نہیں کرنی چاہیئے، کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے خود شرم آنی چاہیئے۔

تاہم عمران خان نے پشاور میں اسپتالوں کی صورتحال پر توجہ دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ اسپتالوں کو خود مختار بورڈکے ماتحت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

کپتان  نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز پرائیویٹ اسپتالوں میں بیٹھ کرپیسہ بنارہے ہیں مافیا بننے والے افراد کے گھروں کا گھیراو کریں گے، عمران خان نے کہا سرکاری اسپتالوں پرتوجہ کےبعد یونیورسٹیز پربھی توجہ دیں گے ۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دباؤ کے باعث پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروائے گئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چھ چھ باریاں لیں لیکن بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، ملک میں حکومتی نظام بیٹھ چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں