تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقرار الحسن کی گرفتاری کا عمل مناسب نہیں، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن کی گرفتاری کا معاملہ حکومت پاکستان سے اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی گرفتاری پر آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ اقرار الحسن نے اچھے مقصد کے لیے یہ کوشش کی اور سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خامیوں کے باعث ہی نائن الیون جیسے واقعات ہوئے تھے۔ دنیا بھر میں صحافی ہی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اقرار الحسن کی گرفتاری کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔

کل سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اقرار الحسن نے اسٹنگ آپریشن انجام دیا تھا جس کا مقصد اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی کی طرف حکام کی توجہ دلانا تھا۔

حکام نے اقرار کے اس اقدام کو سراہنے کے بجائے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ اقرار کو ساری رات عدالت میں رکھا گیا۔ آج صبح انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان پر 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اقرار کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی آرام باغ تھانے کے باہر صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اقرار کے اقدام کی حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -