تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فوج مخالف بیانات پر نواز شریف و دیگر کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

لاہور: ماضی میں فوج مخالف بیانات دینے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔

اندراج مقدمہ کی درخواست لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں جمع کرائی گئی جس میں خواجہ آصف، ایاز صادق اور پرویز رشید کے نام بھی شامل ہیں۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر ایڈووکیٹ جمیل سلیم کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے مقتدر ادارے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور دشمن کو خوش کیا، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور پرویز رشید نے بھی نازیبا بیان بازی کی۔

اس سے قبل ایڈوکیٹ رانا حسیب نے وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز اور نواز شریف سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کروائی۔

درخواست تھانہ صدر پیر محل میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ نجی ٹی وی پر رانا ثنا اللہ نے عدالتوں کو دھمکایا جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کو بھی دھمکیاں دیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ کے بچے پاکستان میں ہیں، سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ بیان مریم نواز، نواز شریف اور شہباز شریف کی ایما اور مشورے پر دیا لہٰذا ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -