لاہور: جوئے کی ایپ پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے موبائل فون کا فرانزک کرانے کی استدعا منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جوئے کی ایپ پروموشن کیس کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ہوئی، جس میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر غور کیا گیا۔
عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عروب جتوئی کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے، جس پر عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی اور فرانزک کے لیے مہلت دے دی۔
یاد رہے دو روز قبل آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے استغاثہ کےگواہان کو طلب کر لیا تھا۔
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں


