تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پنجاب اسمبلی میں نازیبا اشارہ کرنے پر عطا تارڑ کیخلاف سزا کی درخواست

لاہور: پنجاب اسمبلی میں انگلی کا نازیبا اشارہ کرنے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے خلاف سزا کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین چوہدری علی اختر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد اور سادیہ سہیل نے عطا تارڑ کے خلاف درخواست دی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ

درخواست اسمبلی میں انگلی کا نازیبا اشارہ کرنے پر دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عطار تارڑ نے ایوان کا تقدس پامال کیا اور خواتین کی توہین کی جس پر انہیں سزا دی جائے۔

استحقاق کمیٹی کی جانب سے عطا تارڑ کو اجلاس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس پر چیئرمین نے اظہارِ برہمی کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں عطا تارڑ ہر صورت پیش ہوں، اگر وہ پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر کے لایا جائے۔

عطا تارڑ کو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں شرکت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -