The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسے کیلیے انتظامیہ کو درخواست

حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈی چوک میں جلسہ عام کرنے کیلیے انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ڈی چوک میں جلسے کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی جلسہ کمیٹی کنول شوزب بھی موجود تھیں۔

درخواست وصول کرنے والے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ درخواست موصول ہوچکی ہے، اسے دیکھتے ہیں، 24گھنٹےمیں این اوسی جاری کردیاجائےگا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزیر اسدعمر کے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کے بعد متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلیے سرگرم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکمران جماعت کا ڈی چوک پر جلسہ رکوانے کیلئے اپوزیشن متحرک، بڑا فیصلہ کرلیا

حکمران جماعت کے ڈی چوک پر جلسے کیخلاف جےیوآئی ف، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ حکومتی جلسہ رکوانے کیلئے کل ہائی کورٹ درخواست دائر کی جائے گی، عمران خان کو گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں