تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

سندھ ایمرجنسی سروسز 1122 کیلیے ایمبولینسیں پہنچ گئیں

کراچی: حکومت سندھ کا ایک اور اچھا اقدام سامنے آگیا ہے۔ سندھ ایمرجنسی سروسز 1122 جلد متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 40 سے زائد جدید ایمبولنس گاڑی کی کمپنی کے شوروم میں کھڑی کردی گئی ہیں گاڑیوں کا افتتاح وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت سندھ کریں گے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایمبولنس کا افتتاح 31 مئی کو کیا جائے گا سندھ حکومت کی نئی ایمبولینس سروس 1122 تیار ہے 45 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں۔

اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے تحت کراچی میں 30 مئی سے آپریشن شروع کیا جائے گا ریسکیو 1122 کے تحت 50 ایمبولینس سے کراچی میں آپریشن شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے بعد ریسکیو سروس شروع کررہے ہیں دیگر ڈویژن اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 49 اورنج لائن بسیں پہنچی تھیں جس میں 20 اورنج لائن 29 ضلعوں کی ہیں۔

Comments