تازہ ترین

وزیر اعظم کا کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران...

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چودہ سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، ناقابل یقین ویڈیو

ڈبلن: آئرلینڈ کی پولیس نے 14 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اُسے گاڑی کی ڈگی سے بازیاب کرلیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی پولیس نے مشکوک گاڑی کی حرکت دیکھ کر اُسے رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور ساتھی سمیت گاڑی لے کر فرار ہوا۔

ایک مقام پر ڈرائیور نے گاڑی کھڑی کی اور وہ اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوا مگر پولیس نے اُن میں سے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی عمر بیس سال کے قریب ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی کی ڈگی کھلوائی تو اُس میں سے مغوی بچہ موجود تھا جسے پولیس نے بازیاب کروایا۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کی ریاست گارڈائی کی پولیس نے کھپوری پارک کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: بچے کے اغوا کی کوشش، مارشل آرٹ کے ماہر نے 9 منٹ میں کہانی پلٹ دی

اس واقعے کو دیکھنے والوں میں سے ایک عینی شاہد نے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین نہیں آرہا کہ ملزمان نے 14 سالہ بچے کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے رکھا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -