جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دریائےجہلم میں دوبارہ آپریشن کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ: ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دریائےجہلم میں دوبارہ آپریشن کا آغاز کردیا ، سردارصغیر کی گاڑی گزشتہ روز دریا میں گرگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی تلاش کیلئے دوسرے روز دریائےجہلم میں آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ،ریسکیو آپریشن میں پاکستان نیوی سمیت دیگرادارے بھی شریک ہیں۔

گزشتہ روز آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ممبرآزادکشمیراسمبلی سردارصغیر کی گاڑی دریامیں گرگئی تھی ، حادثے کے وقت گاڑی میں سردارصغیرسمیت3افرادسوارتھے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا تھا کہ ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے، جس کی شناخت صغیرچغتائی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئی ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں