پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

فتنہ خوارج کے چنگل سے بازیاب بچے نے درندگی بے نقاب کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فتنہ خوارج کے چنگل سے بازیاب بچے نے خوارج کی درندگی بے نقاب کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال کا انکشاف ہوا ہے۔

فتنہ خوارج کے چنگل سے بازیاب بچے نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد خوارج ساتھ لے گئے، وہ جنسی استحصال کرتے تھے، خارجی مرکز میں بچوں سے غیر اخلاقی حرکات کرتے تھے۔

متاثرہ بچے نے بتایا کہ پاک فوج نے آپریشن کرکے بازیاب کروایا ہے۔

واضح رہے کہ آج سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ‘فتنہ الخوارج’ کے 4 اہم کمانڈروں سمیت مزید 21 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 72 گھنٹوں میں ‘فتنہ الخوارج’ کے 4 اہم سرغنہ سمیت 21 دہشت گرد ہلاک

ان کامیاب کارروائیوں سے علاقے میں خوارج کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے، حالیہ دنوں میں ہونے والے ان پے در پے آپریشنز کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 48 خارجی مارے جا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 4 اہم سرغنہ (کمانڈرز) بھی شامل ہیں جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار ، مفتون ، موسیٰ اور عمران عرف ایان کے ناموں سے ہوئی۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں