The news is by your side.

Advertisement

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کورونا کے حوالے سے ریسرچ شروع

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ، وزیر اعظم کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیار ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کورونا کے حوالے سے ریسرچ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کیلئےحکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑرہےہیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے حکومت کاساتھ دیں۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے رکھ کر کورونا کو شکست دینا ہوگی، وزیر اعظم کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئےروڈ میپ تیار ہے، حکومت غریب طبقےکوراشن کی فراہمی کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ یہ وقت تنقیدکانہیں قوم کی حفاظت ،مستحق طبقےکی مددکاہے، سیاسی جماعتیں اورمخیر حضرات ضرورت مندوں کابھی ساتھ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سےبچاؤہدایات پرعمل سے ہی ممکن ہے،ٹیلی میڈیسن سےمستفیدعوام اسپتال جانے سے بھی گریزکریں۔

گورنرپنجاب نے کہا 5 ہزارسےزائدنرسزنےاپنی خدمات پیش کی ہیں، ہم ان نرسزکوسرٹیفکیٹ بھی دیں گے، کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد جشن بھی کریں گے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرزمیں ڈاکٹر،نرسزاپنی گاڑی میں آتےہیں، حکومت پران کاایک روپے کابوجھ نہیں ہے، یہ لوگ اپنے جذبے اور ذمہ داری کےتحت آرہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ چوہدری سرور ہمارے ڈاکٹرزفرنٹ لائن پرکام کررہےہیں، حکومت شہریوں کو وبا سے بچانے کیلئے کوششیں کررہی ہے ، مخیرحضرات بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کاشکرہےپاکستان میں تعداددیگرممالک کی نسبت کم ہے، سپرپاورامریکانہیں بلکہ سپرپاورایک ہی ہےاوروہ اللہ ہے، چینی یونیورسٹیزکی کوروناوائرس کےحوالےسےبڑی ریسرچ ہے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ریسرچ شروع کردی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں