جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بیرونی قرض کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، ذخائر کم ہوکر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر کم ہو کر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر کمی سے 5.31 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 13.10 کروڑ ڈالر کی کمی سے 13.24 ارب ڈالر رہ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں