پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، ریشم

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کے سوال پر اظہار خیال کیا۔

ریشم نے کہا کہ شادی کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ میں نفسیاتی طور پر صحیح رہوں، میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اردگرد حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی شادیاں نہیں چل رہیں اور شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں، میں اس سے گھبراتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز حلقوں میں شادی ٹوٹتی دیکھتی ہوں تو میرا دل دکھتا ہے کہ پیار کرنے والے ایک ساتھ رہ رہے تھے، اتنی محبت سے شادی کی ہے تو پھر دونوں طرف سے نبھانی چاہیے لیکن جب ان کے درمیان علیحدگی ہوتی ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

اس سے قبل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریشم کا کہنا تھا کہ آج کل لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، میاں بیوی کا رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے، میرے رب کو میاں بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ پسند ہے اور سب سے کمزور آج کے دور میں یہی رشتہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں