پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کراچی پہلے کی طرح روشنیوں کا شہر بن جائے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے ساری زندگی فلم کے بعد بہترین کام یہ کراچی میں کیا ہے، جب ادھر لینڈ کرتی تو مجھ سے خوش ترین عورت کوئی نہیں ہوتی تھی کیونکہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا لیکن اب مجھے فرق نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب تھوڑا زیادہ خوبصورت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ کراچی پہلے جیسا ہوجائے۔
ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ پہلے فلمیں بہت اچھی ہوتی تھیں ایک کمی تھی ساؤنڈ اچھا نہیں تھا پکچر کلیئر نہیں ہوتی تھی ٹیکنیکلی کمی تھی جو آج ٹیکنیکلی بھارت کے مقابلے میں ہماری فلمیں بہترین بن رہی ہیں لیکن ہمیں کہانی پر کام کرنا چاہیے۔
یہ پڑھیں: ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا
اداکارہ نے کہا کہ 90 کے دور میں جو مجھ پر گانے پکچرائزڈ ہوئے تھے جیسے ‘جانو سن ذرا‘ اس طرح کے گانے بننے چاہئیں تاکہ میوزک بھی لوگوں کو پسند آئے۔
ریشم نے کہا کہ پنجابی فلم لاؤڈ ہوتی ہے اور گانے پھرکیلے ہوتے ہیں اگر پنجابی فلم میں نور جہاں کے گانے دیکھے تو ہیروئن کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھیں اب میوزک کا فرق ہے، اردو فلم میں ادائیں ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے پروگرام کے آخر میں دو شعر بھی سنائیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


