تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تھائی لینڈ میں تین منزلہ عمارت زمین میں دھنس گئی، ویڈیو وائرل

بنکاک: تھائی لینڈ میں تین منزلہ عمارت زمین میں دھنس گئی، حادثے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع موانگ میں تین منزلہ عمارت گر گئی، حادثے کے وقت عمارت میں 60 افراد موجود تھے، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین منزلہ عمارت اچانک گر جاتی ہے، حادثے کے سبب پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت بلڈنگ میں 60 افراد موجود تھے، رہائشی جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے اور اپنی مدد آپ کے تحت گیٹ توڑ کر فلیٹ میں پھنسے خاندان کو باہر نکالا۔

گرنے والی عمارت میں زیادہ تر فیکٹری مزدور رہائش پذیر تھے جو حادثے کے وقت عمارت کے اندر ہی موجود تھے۔

عمارت کے مالک 67 سالہ یم کمل نے بتایا کہ یہ عمارت پانچ سال قبل تعمیر کی گئی تھی، کرایہ داروں کو ایک نئے اپارٹمنٹ میں رکھا جائے گا۔

حادثے کے بعد مقامی عہدیداروں نے تباہ شدہ عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور اسے عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -