جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے، قاسم سوری نے قانونی نقطہ اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکرکےاقدام کو بلاجوازاورغیرآئینی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، میں یہ استعفے پہلے ہی قبول کرچکا ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ استعفوں کی منظوری کےبعد الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجواچکا ہوں، استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی، تمام لوگوں نےاکٹھےاستعفے دیئےتھےاوراکٹھے ہی جمع ہوئے۔

- Advertisement -

سابق ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیا کہ حکومت میں سکت ہےتوالیکشن کمیشن ایک سو تیس نشستوں پرضمنی انتخابات کا اعلان کرے، مشورہ دے رہا ہوں کہ اب بھی وقت ہے کہ عام انتخابات کی جانب جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی 11نشستیں خالی قرار، الیکشن کمیشن کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرےگا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں