پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

اشتعال انگیزتقاریر: الطاف حسین کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تین قراردادیں منظورکرلی گئیں اس موقع پرایم کیو ایم کے کے ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج بروز جمعہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف قراردادیں پیش کی گئیں۔

متفرق قراردادیں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ ن اورمسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے پیش کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے ثمر علی خان نے، مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے نند کمار اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شفیع جاموٹ نے قراردادیں پیش کی۔

قراردادوں میں غیرملکیوں سے مدد طلب کرنے ، سندھ کو تقسیم کرنے کے بات کرنے اور اہم قومی اداروں پر تنقید کرنے پرایم کیو ایم کے قائد کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو وطن واپس بلوا کران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے قرارداد کی حمایت کی گئی تاہم کسی رہنما کی جانب سے ایوان سے خطاب نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین نے قرارداد کی مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ کسی جماعت کے قائد کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں کی جاسکتی۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد نے اسپیکر تک اپنی جماعت کاموقف پہنچایا اورقرارداد کو رد کرنے کا مطالبہ کیا لیکن اسپیکر نے ایم کیو ایم کے مطالبے کے بجائے قراردادیں ایوان میں پیش کرنے پرترجیح دی۔

قرارداد پیش کئے جانے کے دوران ایم کیو ایم مسلسل احتجاجاً ہنگامہ آرائی کرتی رہی، سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں