The news is by your side.

Advertisement

سندھ ہاؤس پر حملہ :شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کے معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کےاستعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی۔

قراردادمسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمورکی جانب سےجمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ ایوان پی ٹی آئی کارکنان کے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ منتخب ارکان اسمبلی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں افسوسناک ہیں ، وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کو کارکنوں سے قتل کرانا چاہتے تھے۔

قرارداد میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا رویہ بھی ناقابل برداشت ہے، مطالبہ ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید فوری عہدے سے مستعفی ہوں اور حکومت تمام ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں