منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

‏’مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے پائیدار امن کیلئے ضروری ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی کی ‏زیرقیادت وفد نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے وفد کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اصولی مؤقف رکھتا ہے امہ کی جانب سے کشمیر یوں کے حق ‏خودارادیت پر مسلسل تائید لائق ستائش ہے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کےلوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی فراہمی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ‏مسلم امہ اسلامو فوبیا سمیت انتہا پسندانہ نظریات کے چیلنج سےنمٹنےکیلئےاپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دیرینہ عالمی تنازعات کا پرامن حل ہونا چاہیے کشمیری ‏عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے پائیدار امن کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے موقف کو دہرایا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں