تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

قومی اسمبلی میں متنازع بھارتی شہریت بل کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کے خلاف قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار کی جانب سے بھارتی لوک سبھا میں منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کا معاملہ اٹھایا گیا، بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد بھی پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے قرارداد پیش کی جسے قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد مذمت کے طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی بھارتی لوک سبھا کے بل کو متفقہ طور پر مسترد کرتی ہے، لوک سبھا کا منظور کردہ بل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کے سوا تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور

واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازع بل بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پیش کیا اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، جس کے حق میں 293ووٹ آئے جبکہ 82اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

یاد رہے کہ امریکا کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی آزادی کا کہنا تھا کہ بھارت میں ترمیمی شہریت کا بل منظور ہونے کے بعد امریکی حکومت بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر پابندی عائد کرے۔

امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل غلط سمت میں خطرناک قدم ہے، مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں کوبل میں شامل نہیں کیا گیا، بھارتی حکومت ایک عشرے سے کمیشن کی رپورٹس نظراندازکررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -