The news is by your side.

Advertisement

کم عمر ملزمان کیلیے الگ حراستی مراکز بنانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں کم عمر ملزمان کےلئےالگ حراستی مقامات بنانےکی قرارداد منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کم عمر ملزمان کے لیے الگ حراستی مراکز قائم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کم عمر ملزمان کو حراست کے لئے بالغ ملزمان سے الگ رکھا جائے اور کم عمر ملزمان کے لیے علاحدہ مراکز بنائے جائیں۔

ایوان میں مذہبی اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کا بل2020 پیش کیا گیا جو منظور کر لیا گیا جب کہ سینیٹ نے اسلام آبادہائی کورٹ ترمیمی بل2020 بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کےتحت اب ججزکی تعیناتی آئین کےآرٹیکل193 کی شق دوکےتحت ہوگی

سینیٹ میں مجموعہ ضابطہ فوجداری1898میں مزیدترمیم کا بل پیش کیا گیا، بل جاوید عباسی نے پیش کیے، چیئرمین سینیٹ نےمتعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھجوادیئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں