جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بلوچستان اسمبلی میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ لوگ فریضہ حج کی ادائیگی اور مون سون کے باعث لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں لہذا انتخابات کا انعقاد اگست میں کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں انتخابات مؤخر کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نےاسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کےلیےسعودی عرب میں ہوں گے اور  جولائی میں مون سون کےباعث لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنے حق رائے دہی سے محروم رہیں گے، لہذا انتخابات کا انعقاد اگست میں کیاجائے۔

یاد رہے کہ صدر ممنون حسین نے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کی تاریخ سے متعلق سمری کی منظوری دے دی تھی ، جس کے مطابق عام انتخابات پچیس جولائی کو ہوں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے ایک ہی دن پولنگ ہوگی۔

خیال رہے کہ پانچ سال دو ماہ چودہ دن بعد ملک میں عام انتخابات ہوں گے، گزشتہ انتخابات گیارہ مئی دوہزار تیرہ کو ہوئے تھے، پیپلزپارٹی کی حکومت کا پانچ سالہ دور مکمل ہونے کے بعد بیس مارچ دو ہزار تیرہ کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی سمری پر صدر آصف زرداری نے منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے، جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں