پشاور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی عزت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی وزیراعظم کی۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبےکےوزیراعلیٰ کی عزت ضروری ہے، وزیراعلیٰ کواپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے نبھانی چاہئیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ حکومتوں کے باہمی محاذ آرائی سےعوام کو نقصان پہنچتا ہے، یکجہتی نہ ہوئی تو دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ اکیلا نہیں چل سکتا، وفاق اور صوبہ لازم وملزوم ہیں، قانون کی بالادستی کے بغیرمعیشت بہترنہیں ہو سکتی، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس کو منتخب کرتےہیں
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی گالم گلوچ یا ذاتی حملوں کی سیاست نہیں کی، سیکیورٹی مسائل پروفاق اور صوبے کو ملکر کام کرنا ہوگا، حالات اس لیے خراب ہیں کہ فریقین آپس میں بیٹھ کربات نہیں کرتے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ سندھ کو سانحہ گل پلازہ پر خط
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


