پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کی ذمداری امریکہ پر ہے، طارق فاطمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا امریکہ کی ذمداری ہے.

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے یہ بیان انٹرویو میں دیا.

امریکی حکومت کی جانب سے فروری میں اعلان کیاگیا تھا کہ وہ پاکستان کوآٹھ F-16 طیاروں کے ساتھ ساتھ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کی طرف سے بنائے گئے ریڈار سمیت دیگر سامان فراہم کرےگا، یہ معاہدہ 699 ملین ڈالر میں طے پایا تھا۔

- Advertisement -

کانگریس کی طیاروں کی خریداری پر مالی معاونت کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ نے پاکستان کو طیاروں کی مکمل رقم دینے کا کہا تھا۔

سید طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پوری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے فائدہ اُٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، چین، افغانستان اور امریکہ کو طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لئے فعال بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ہے.

انہوں نے کہا کہ را کے ایجنٹ کی پاکستان میں گرفتاری کو پاکستان نے عالمی طاقتوں کو بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کا کہنا تھا عالمی طاقتوں کو بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے شواہد پیش کئے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ اس طرح کی مداخلت سے علاقائی امن واستحکام پر منفی اثر پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں