ماڈل ٹاؤن اور قصورکے قاتل اب بچ نہیں پائیں گے: قمر زمان کائرہ Kasur
The news is by your side.

Advertisement

ماڈل ٹاؤن اور قصور کے قاتل اب بچ نہیں سکیں گے: قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم طاہر القادری کے ساتھ ہیں، آصف زرداری 17 جنوری کو لاہور میں شروع ہونے والے احتجاج میں‌ تاریخی خطاب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مال روڈ پر طاقت کا شان دار مظاہرہ کرے گی، اب ہم قاتل حکمرانوں کوگھر بھیج کردم لیں گے۔

یاد رہے کہ ماڈل ٹائون متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے تشکیل دی جانے والی اے پی سی ایکشن کمیٹی کا گذشتہ روز مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا تھا کہ 17 جنوری کو مال روڈ پر بڑا احتجاج ہوگا، اب انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ طاہر القادری کے اس احتجاج میں‌ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی بھی شامل ہے۔

17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا: طاہر القادری

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جیالے ہی شریفوں سے تخت لاہور واپس لیں گے، شریفوں کا غرور خاک میں ملا دیں گے، ماڈل ٹاؤن اور قصورکے قاتل اب بچ نہیں پائیں گے، شریفوں کی پولیس گردی کا سورج غروب ہورہا ہے، شہیدوں کا لہو شریفوں کی سیاسی تباہی کا ضامن ہے۔

نواز شریف نظام کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں: قمر زمان کائرہ

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو ماڈل ٹائون سانحہ کا حساب دینا ہوگا، پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کے ساتھ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں