The news is by your side.

Advertisement

کراچی پولیس کے سامنے ریسٹورنٹ انتظامیہ کا شہریوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی : رضویہ تھانے کی حدود میں ریسٹورنٹ انتظامیہ نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، خواتین و مرد کو سرعام پیٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد الحسن چوک پر واقع ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا سڑک پر کرسیاں اور ٹیبل لگا کر سڑک بند کرنے کے باعث شروع ہوا، شہری نے گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کی ویڈیو وائرل کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر موجود خاموش تماشائی بنے کھڑے ہیں اور ریسٹورنٹ انتظامیہ رضویہ پولیس کے سامنے شہریوں پر تشدد کررہے ہے جب کہ مردوں کو بچانے کی کوشش میں خواتین پر کرسیاں برسائی جارہی ہیں۔

رضویہ پولیس جھگڑے کے بعد فریقین کو تھانے لے گئی اور کچھ دیر دونوں کو چھوڑ دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آج پھر دونوں فریقین کو تھانے طلب کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں