تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سخت گرمیوں میں پرسکون نیند لینے کے طریقے

دنیا بھر میں گرمی کا زور ہے جس کی وجہ سے رات کی نیند بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔

موسمیات کے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے وقت زیادہ سے زیادہ گھر میں قیام کریں اور اگر گھر سے باہر جانا مقصود ہو تو سر ڈھانپ کر ہی باہر نکلیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ماہر برائے نیند ڈاکٹر نیرینا رملاخان نے گرمی کے موسم میں سکون سے سونے کے مفید طریقے بتائے جن پر عمل کر کے ہم اچھی نیند سو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر نیرینا نے بتایا کہ موسم گرما میں رات کو سکون سے سونے کے لیے سب سے اہم کمرے کا ٹھنڈا رہنا ہے، اگر آپ کے کمرے  کا درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ اور 21 سینٹی گریڈ کے درمیان ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سخت گرمیوں میں اے سی کے بغیر گھر کو کیسے ٹھنڈا رکھا جائے؟

انہوں نے بتایا کہ رات کو سکون کی نیند کے لیے ضروری ہے کہ آپ لیٹنے سے قبل خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر سونے کے لیے تیار کریں، کیونکہ اس سے آپ کے جسم ذہن کو پیغام پہنچائے گا اور پھر دماغ اُسی حساب سے تیار ہوگا۔

ڈاکٹر نیرینا رملا نے گرمیوں کے ایام میں سکون سے سونے کے جو طریقے بتائے وہ درج ذیل ہیں۔

طریقے

1۔ بستر پر لیٹنے سے چند منٹ قبل اپنے بستر کی چادر اور تکیے کو تھیلے میں ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھیں یا پھر اگر فریج کمرے میں ہی ہے تو تھوڑی دیر کے لیے دروازہ کھول دیں، ایسا کرنے سے کمرے کا درجہ حرارت کم ہوگا اور ٹھنڈک ہوجائے گی۔

2۔ ایک بوتل میں گرم پانی بھریں اور دوسری میں برف بھر کر انہیں اپنے کولنگ پوائنٹس، کہنیوں، ٹخنوں، کلائی، گردن، کمر اور گھٹنوں پر تھوڑی دیر کے لیے رکھیں، لیٹنے سے چند منٹ قبل ایک بوتل فریزر میں رکھ دیں اور پھر اُسے اپنے ساتھ بستر پر رکھ کر سوئیں۔

3۔ ایلوویلا سے بستر کو نم کریں اور پھر لیٹیں۔

4۔ اسپرے یا پرفیوم کی خالی بوتل میں ٹھنڈا پانی بھر کر اسے اپنے قریب رکھیں، اپنے چہرے ، گُدی اور گھٹنوں کے پیچھے اس کا اسپرے کریں۔

5۔ رات کو سوتے وقت کاٹن کا ہلکا (باریک) پاجاما پہنیں اور قمیص بھی ہلکی ہی ہو۔

6۔ سونے سے پہلے زیادہ کھانا نہ کھائیں کیونکہ ایسا کرنے سے خون کی روانی تیزی ہوتی ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

7۔ اگر مرچ مصالحے والے کھانے کھاتے ہیں تو سونے سے کم از کم تین گھنٹے قبل کھانا کھا کر فارغ ہوجائیں،  ایسا کرنے سے آپ کے جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوگا۔

8۔ صبح اٹھنے کے بعد ورزش کریں اور شام میں ورزش کرنے سے گریز کریں۔

9۔ سونے سے پہلے نچلے جسم پر پانی ڈالیں، ایسا کرنے سے جسم کا درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہے اور گرمی سے تحفظ ملتا ہے۔

10۔ اگر روم کولر استعمال کرتے ہیں تو اسے چلانے سے پہلے پردے ڈھانک دیں اور کھڑکیاں دروازے بند کردیں۔

11۔ سونے سے پہلے تمام کمرے کی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز  اور بجلی کے بٹن بند کردیں کیونکہ اس سے گرم شعاعیں نکلتی ہیں۔

12۔ اگر کمرے میں اے سی یا روم کولر نہیں تو پنکھے کے آگے برف کی جمی بوتل یا ٹھنڈے پانی کا برتن رکھ دیں، اس سے ٹھنڈی ہوا آئے گی جس سے نیند میں راحت آئے گی۔

Comments

- Advertisement -