تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں معمولات زندگی کی بحالی

ریاض: سعودی حکام کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مملکت میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہورہے ہیں، گزشتہ روز سے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں علمی سرگرمیوں کے آغاز پر سعودی وزارت تعلیم نے طلبا کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی ہیں جن پر عمل کرنے کی پابندی ہے۔ لاکھوں طالب علم کورونا وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پہلی مرتبہ کلاس میں جانے کا تجربہ کر رہے ہیں۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبا وبا سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات پر لازمی عمل کریں، پہلی فرصت میں ویکسین کی دونوں خوراک لگوائیں اور تعلیمی اداروں میں موجودگی کے دوران ماسک پہنیں۔

طلبا مصافحہ ہرگز نہ کریں جبکہ سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔ چھینکتے وقت رومال کا استعمال کریں یا جھک کر چھینکیں تاکہ وائرل زرات دوسروں میں منتقل نہ ہوں۔

سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ لنچ کلاس روم میں کیا جائے، اسکول میں زیر استعمال اشیا کی مستقل صفائی، عمومی صفائی کی پابندی کی بھی لازمی ہے۔ طلبا ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں۔

سعودی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبا کے ساتھ تدریسی عملے کو بھی ایس او پیز کا پابند بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -