تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ضمنی انتخابات : پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیاب

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی کی دو نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو بلاتعطل 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ سے زائد ہے۔ ان حلقوں میں پی ٹی آئی اور 13 جماعتی حکومتی اتحاد کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 حلقوں پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود امیدوار ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن براہ راست دیکھیں: 

این اے 22 مردان: عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ محمد قاسم (جے یو آئی)

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 22 مردان کے تمام 327 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 76ہزار 681 ووٹ لے کر پہلےنمبر پر رہے ہیں۔

جے یوآئی کے مولانا محمد قاسم 68 ہزار 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔


این اے 24 چارسدہ: عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ایمل ولی خان (پی ڈی ایم)

این اے 24 کے تمام 384 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68ہزار356ووٹ کے دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 31 پشاور:

این اے پشاور

حلقے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 59972 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے حریف غلام احمد بلور 34724 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 157 ملتان: مہر بانو قریشی (پی ٹی آئی) بمقابلہ علی موسیٰ گیلانی (پی پی پی)

پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 79 ہزار 7 43 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی 59 ہزار 993 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔



این اے 118 ننکانہ صاحب: 
عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی (ن لیگ)

حلقے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 90ہزار180 ووٹ لے کر جیت گئے۔

ان کے مقابلے میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ن لیگ کی سیدہ شذرہ منصب 78ہزار 024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ 


این اے 108 فیصل آباد: عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عابد شیر علی (ن لیگ)

این اے 108 کے تمام 354 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 237 کراچی ملیر: عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ عبدالحکیم بلوچ (پی ڈی ایم)

این اے 237 ملیر کراچی کے تمام 194 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔  اس حلقے میں چیئرمین تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔ عمران خان 22 ہزار 493 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


این اے 239 کراچی شاہ فیصل: عمران خان (پی ٹی آئی) بمقابلہ نیئر علی (ایم کیو ایم)
No description available.

این اے 239کورنگی کراچی کے329پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 50ہزار014 ۔ووٹ لے کر یہ انتخاب جیت گئے

ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا18ہزار116ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی پی 139 شیخوپورہ: محمد ابوبکر (پی ٹی آئی) بمقابلہ افتخار احمد (ن لیگ)

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن نے سخت مقابلے کے بعد کامایبی حاصل کی ہے۔ ن لیگ کے افتخار احمد بھنگو 40 ہزار 829 ووٹ لے کر کامیابی قرار پائے ہیں۔

ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمد ابوبکر نے 37 ہزار 712 ووٹ حاصل کیے۔


پی پی 209 خانیوال: 

حلقے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق تحریک انصاف کے فیصل خان نیازی 71 ہزار 586 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ملسم لیگ (ن) کے چوہدری ضیا الرحمان 57 ہزار 864 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


پی پی 241 بھاول نگر:

پی پی 241 بہاول نگر سے بھی تحریک انصاف نے میدان مارا ہے۔ پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان 59 ہزار 956 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار 48 ہزار 047 ووٹو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

Comments

- Advertisement -