تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

ایمریٹس نے مسافروں کو خوشخبری سنادی

ابوظبی : ایمریٹس ایئرلائن نے افریقی ملک الجزائر کے لیے 9 نومبر سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ایئرلائن ایمریٹس کے اس منصوبے کا مقصد فضائی کمپنی کے آپریشنز کو براعظم افریقہ میں پھیلانا ہے اور الجزائر کے پروازیں بحال کرنے سے افریقہ میں 21 مقامات پر ایمریٹس ایئرلائن آپریٹ ہوگی۔

ایمریٹس کا کہنا ہے کہ دبئی سے الجزائر کے لیے ہفتے میں دو مرتبہ پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد براعظم افریقہ میں ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 116 ہوجائے گی۔

ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا ہے کہ الجزائر سے دبئی آنے والی پرواز کو تیونس سے منسلک کیا گیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -