فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک بار پھر اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق زیرگردش خبروں پر اپنی وضاحت سے دے دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے محمد عامر نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ میرا فیصلہ حتمی ہے، پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب نئے آنے والے نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے، ورلڈ کپ آرہا ہے یہی نوجوان اچھا کھیلیں اور فائنل جیتیں۔ ان کا وقت ہے کہ پاکستان کے لئے پرفارمنس دیں۔
ویڈیو بیان میں محمد عامر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی کے سلیکشن معاملات میں شامل کرنے کی تجویز کی حمایت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اگر سلیکشن میں کوئی ذمہ داری دی جاتی ہے تو یہ درست قدم ہوگا، سرفراز احمد بہت اچھے دیانتدار انسان ہونے کے ساتھ موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیاں جانتے ہیں۔
محمد عامر نے مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل کھیلا،اس کمبی نیشن کو مزید بہتر بنا کر پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل اور چیمپئن بن سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


