The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ امیدواروں کے لیے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہوگیا

اسلام آباد: سینیٹ امیدواروں کے لیے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کے لیے بھیج دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ امیدواروں کیلئے ریٹائرمنٹ کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے بھیج دیے، پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرے گا۔

الیکشن کمیشن سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے 2500 بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔

اسلام آباد کی2 نشستوں کے لیے اراکین قومی اسمبلی کو 2،2بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ سندھ کی11نشستوں کیلئےاراکین سندھ اسمبلی کو 3،3بیلٹ پیپرز ملیں گے۔

بڑی خبر: الیکشن کمیشن کا پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ

جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12،12نشستوں کیلئے اراکین کو 4،4بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہوں گے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں