بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ضربِ عضب کے سبب دہشت گردآسان ہدف ڈھونڈ رہے ہیں: نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

ڈیووس: وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ اقتصادی محاذ پربھی بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پرامریکی نائب صدرجوبائیڈن اورافغان صدراشرف غنی سے ملاقاتیں کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مثبت ثابت ہوں گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، مجموعی طورپربہتری آرہی ہے، بیروزگاری میں کمی، محصولات میں اضافہ ہوا ہے، اقتصادی راہداری پرچھیالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں مل رہی ہیں اوراب دہشت گردی ختم جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہورہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں