پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے غیرملکیوں کے لیے واپسی کا راستہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملک بدر کیے گئے غیرملکیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ انہیں چھے سال قبل ڈی پورٹ کیا گیا تھا، کیا اب وہ واپس مملکت جا سکتے ہیں؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ ڈی پورٹ ہونے والے غیر ملکی افراد قانون کے مطابق مملکت میں کسی ورک ویزے پر نہیں آسکتے، ان پر تاحیات پابندی عائد ہوتی ہے۔

ایسے تارکین وطن کو صرف حج وعمرے کے لیے آنے دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ماضی کے قوانین کے تحت جو تارکین وطن ملک بدر ہوتے تھے انہیں خاص مدت کے بعد واپس آنے کی اجازت دی جاتی تھی یعنی ان پر 3 سے دس سال کی پابندی عائد ہوتی تھی۔

سعودی عرب کیلئے معمول کی پروازیں کب کھلیں گی؟ جواب آگیا

تاہم اب نئے قوانین کے تحت ڈی رپورٹ شہری ہمیشہ کے لیے سعودی عرب نہیں لوٹ سکتے۔ مارچ 2021 کے نئے امگریشن قوانین کے نفاذ کے بعد اب ہر وہ شخص جو ڈی پورٹ (ترحیل ) کیا جاتا ہے وہ دوبارہ مملکت نہیں آ سکتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں