تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اسمبلی میں واپسی؟ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے نئےانتخابات کےعلاوہ کوئی آپشن قبول نہیں.

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حلقوں میں جائیں عوام کےساتھ گھل مل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

عمران خان نے ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا۔ اجلاس میں اسدعمرنےارکان کو مختلف ٹاسک سونپے۔ آئندہ تمام ضمنی انتخابات کےلیےٹیمیں تشکیل دےدی گئیں۔

عمران خان کےجلسوں سے پہلےارکان کارکنان کو متحرک کیا جائے گا۔ ضمنی انتخابات کی مہم میں پوری پارٹی شریک ہوگی۔ پنجاب ضمنی انتخابات کی طرز پر انتخاب لڑا جائےگا۔

Comments

- Advertisement -