پیر, جون 8, 2026
اشتہار

جنگ بندی کی کوششیں: : ایران کی جانب سے پاکستان کو آج رات باضابطہ جواب دیا جائے گا، رائٹرز کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی تجاویز مسترد نہیں کیں، تہران کی جانب سے پاکستان کو آج رات باضابطہ جواب دیا جائے گا۔
۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان، مصر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے تاحال امریکی تجاویز کو باضابطہ طور پر مسترد نہیں کیا اور ایران نےمذاکرات مستردکرنے سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا۔

‘رائٹرز’ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو آج رات باضابطہ جواب دیا جائے گا، ایرانی حکام منظر عام پر نہیں، ان کا پاکستان سے رابطہ کرنا مشکل کام ہے۔

خبر رساں ادارے نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہونے کےمواقع موجودہیں اور امکان ہے ایران میں کچھ شخصیات امریکی تجاویز پر غور کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور محض پیغامات کے تبادلے کو مذاکرات نہیں سمجھنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران تنازع کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے،سیاسی تصفیےمیں نقصانات کاازالہ شامل ہوناچاہیے،جنگ سے تباہی کامعاوضہ دیا جائے،معاہدےکیلئے احتساب اورتعمیرنو کی یقین دہانی ضروری ہے۔

اس سے قبل نیویارک ٹائمز کا دعویٰ تھا امریکا نے پاکستان کےذریعے ایران کو پندرہ نکاتی منصوبہ بھیجا تھا، امن منصوبے کا مقصد جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔۔امریکی منصوبے میں ایران سے یورینیم افزودگی نہ کرنے، نطنز،اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایران سے خطے میں پراکسیز کی فنڈنگ بند کرنے اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے عالمی برادری کی نظریں اب ایران کے اس باضابطہ جواب پر لگی ہیں جو آج رات پاکستان کو موصول ہونا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں