جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بااثرقیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بااثرقیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، 5 نجی اسپتالوں میں مالدار اور بااثر قیدیوں میں رکھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بااثرقیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے والے اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف سامنے آیا ، اس حوالے سے حکام نے بتایا بااثرقیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں مالدار اور بااثر قیدیوں میں رکھا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ماضی میں چند دیگرنجی اسپتالوں میں بھی بااثرقیدیوں کورکھا جاتا رہا ہے، 3سرکاری اسپتالوں میں بھی بااثرقیدیوں کو لمبےعرصے تک رکھا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ سندھ نےقیدیوں کواسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دیں ، گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف اسپتالوں سے جیل واپس منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے سزا یافتہ قیدیوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں رکھنے کے معاملے میں جیلر،آئی جی جیل اورمحکمہ داخلہ کے حکام ملوث نکلے تھے۔

ذرائع نے کہا تھا کہ کراچی سینٹرل جیل سے 8 سزا یافتہ قیدیوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں رکھا گیا، 13 اندر ٹرائل قیدیوں کو بیماری کی آڑ میں مختلف اسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 21 قیدی لمبے عرصے سے آزادی کے مزے لے رہے تھے، اسپتالوں میں آفیشل ایڈمیشن کے بعد قیدی اپنے گھروں میں موجود ہوتے تھے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ مخصوص اوقات میں اسپتال کا وزٹ کیا جاتا تھا اور قیدیوں کی وی آئی پی سہولیات کو مکمل صیغہ راز میں رکھا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں