The news is by your side.

Advertisement

کراچی دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار کے اہم انکشافات

کراچی میں حالیہ ہونے والے دھماکوں کے سہولت کار پولیس اہلکار دلبر نے  اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار پولیس کمانڈو نے اہم تنصیبات کی ریکی کر رکھی تھی، ملزم دلبر نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ پر اہم مقام اور کلفٹن میں چینی ریسٹورنٹ کی بھی تفصیلات لی تھیں۔

اس نے بتایا کہ ریکی کے لیے ان جگہوں پر رشتے دار بھرتی کرائے اور معلومات لیں، رینجرز کی گاڑی پر نیول کالونی میں حملہ کرنے میں ناکام رہا۔

گزشتہ روز گرفتار پولیس اہلکار نے دہشت گردی واقعے میں مزید اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی واقعے میں مذید پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے جن دیگر اہلکاروں کی تفصیل بتائی ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ ملزم کے موبائل کا فارنزک کیا جائے گا۔ آر آر ایف اہلکار کی سابقہ تعیناتیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاہم مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی ٹیم بنائی جائے گی۔

قبل ازیں سی ٹی ڈی حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی ملزمان کو معاونت فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں