تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

الٹا چلنے کے فوائد، حافظہ بہتر، موٹاپے سے نجات

اگر آپ کے سامنے کوئی شخص الٹا چل رہا ہو تو یقیناً اسکو کو دیکھ کر آپ ہنسیں گے مگر اب ماہرین نے اس کا ایسا فائدہ بیان کردیا جس کے بارے میں جان کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی قلیل مدتی یادداشت (شارٹ ٹریم میموری) کو بہتر اور موٹاپے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ کچھ دیر الٹی چہل قدمی کریں۔

ٹوکیو یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی شخص اپنی شارٹ ٹرم میموی کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو کچھ دیر الٹے قدم چلنے کی مشق کرے۔

مزید پڑھیں: چہل قدمی کے دوران کی جانے والی غلطیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے رہنے یا آگے کی طرف چلنے والے افراد کے مقابلے میں اگر کچھ میٹر کا فاصلہ الٹا چلا جائے تو اس سے ہمارے جسم کا نظام اور ہارمونز کے اخراج پر اثر پڑتا ہے اور پھر پرانی باتیں یاد آتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق الٹا چلنے کی مشق سے بہت کم وقت میں حافظہ بہتر ہوتا ہے، اس بات کا ثبوت اُس وقت سامنے آیا کہ جب مطالعے میں شریک ہونے والے افراد کو الٹا چلانے کے بعد یادداشت کے پانچ مختلف ٹیسٹ کروائے۔

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق الٹے قدم چلنے والوں کی مختصر مدتی یاداشت بقیہ افراد سے بہتر رہی۔ ماہرین کے مطابق زمان و مکاں یعنی ٹائم اینڈ اسپیس کا تصور دماغ پر اثر انداز ہوکر ہمارے حافظے کو مضبوط کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ چہل قدمی، ماں بننے کے امکانات روشن

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ روزانہ الٹی چہل قدمی کرنے سے انسانی جسم میں موجود کیلوریز جلتی ہے جس سے موٹاپے اور وزن میں بھی بہت تیزی سے کمی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -