تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے خلاف درخواستوں پر عدالت عظمیٰ نے صدر مملکت کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے خلاف درخواستیں عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہیں۔ آج سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ میں درخواست گزاران کا مؤقف ہے کہ یہ غیر آئینی ہے اور درخواست گزاروں کے مطابق نظر ثانی کو اپیل تک لے جانے کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے درخواست گزاروں کے مطابق سپریم کورٹ پہلے ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عملدرآمد روک چکی ہے اور ریویو آف ججمنٹ ایکٹ بھی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے مطابقت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کی توثیق کیے جانے کے بعد یہ قانون بن گیا ہے۔

مذکورہ ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں تحریک انصاف ودیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور اس ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آج اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئین پاکستان ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی وکیل کے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -