تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نشہ کرنے والے کی شخص کی نشاندِہی فنگر پرنٹ سے ممکن

سائنس کی دنیا میں ایک ایسی انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ جس کی مدد سے اب 2 منٹ کے اندر ہی کوکین یا دوسرے نشے  کرنے والے شخص کی نشاندہی کرنا ممکن ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر کسی شخص نے زندگی میں ایک بار بھی کوکین کا نشہ کیا ہوگا تو فنگر پرنٹ کے ذریعے اُس کی نشاندہی کرنا بھی آسان ہوجائے گی۔

کوکین استعمال کرنے والے عام پر طور نشے کو چھپ کر کرتے ہیں اور اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ اس حوالے سے کسی کو بھی خبر نہ ہو۔

اس سے قبل کوکین استعمال کرنے والوں کی نشاندہی یا تشخیص کرنا آسان کام نہیں تھا مگر یونیورسٹی آف سُرے کے تحقیقی ماہرین نے اسکریننگ اور فنگر پرنٹس کی مدد سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

Close up of fingerprints on surface

یونیورسٹی آف سرے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر من جنگ کا کہنا ہے کہ ’فنگر پرنٹ کی مدد سے منشیات کا ٹیسٹ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے، اب ڈاکٹرز کو بھی آسانی ہوگی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے تحقیق کے دوران یونیورسٹی اسٹاف، طالب علموں سمیت سیکڑوں افراد کے فنگرز پرنٹ حاصل کیے، اُن میں سے جو لوگ کبھی کوکین استعمال کرتے تھے یا نشے کے عادی ہیں تو اُن کی شناخت دو منٹ سے بھی پہلے آسانی کے ساتھ ہوگئی‘۔

تحقیقی ٹیم میں شامل ڈاکٹر کاٹیا کوسٹا کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہیروئن، آئس، چرس یا کوئی بھی نشہ استعمال کیا، اب اُن کو بھی فنگر پرنٹ کی مدد سے باآسانی پکڑا جاسکتا ہے، ہم اس بات پر خوش ہیں کہ فنگر پرنٹ کی مدد سے منشیات کا ٹیسٹ ممکن ہوگیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ‘اب ہم مریضوں کی آسانی سے مدد کرسکتے ہیں، اُن کے مرض کی تشخیص کر کے انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرسکتے ہیں، اس پیش رفت کے بعد سیکڑوں نوجوان صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئیں گے‘۔

یونیورسٹی آف سرے کی ڈاکٹر میلانی کا کہنا تھا کہ ’حالیہ تحقیق کے نتائج کے بعد ہم نے کچھ لوگوں کا خون لے کر اسے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھی بھیجا، اُس میں بھی منشیات استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی‘۔

Comments

- Advertisement -