واشنگٹن(16 مارچ 2026): ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوروز کے موقع پر دنیا بھر میں موجود ایرانی سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے کہا کہ اس سال نوروز کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم ایرانیوں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ "غیر ایرانی حکومت” کے سفارت خانوں کے سامنے جمع ہوں اور ایران کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
رضا پہلوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ ایران کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ نوروز کے جشن اور احتجاج کے دوران بہادر ایرانی عوام کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہ دی جائے۔
یاد رہے کہ ان کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور ایرانی حکومت کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


