روڈ آئی لینڈ (17 فروری 2026): امریکا میں آئس ہاکی میچ کے دوران تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے اچانک اٹھ کر فائرنگ شروع کر دی، جس سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ پیر کی دوپہر کو اس وقت ہوئی جب میچ جاری تھا اور شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، حملہ آور کی فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ واقعہ خاندانی تنازع کا شاخسانہ لگ رہا ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق تماشائیوں میں موجود ایک شخص نے فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو قابو میں کرنے کی کوشش کی، جو اپنے ایک رشتہ دار کا ہاکی میچ دیکھنے کے لیے آیا ہوا تھا۔
مقامی پولیس افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک ہدف بنا کر کیا گیا واقعہ تھا اور ممکن ہے کہ یہ خاندانی تنازع کا نتیجہ ہو۔ حملہ آور کی شناخت 56 سالہ رابرٹ ڈورگن کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ رابرٹ نے اپنی فیملی کو قتل کیا ہے۔ جس میں اس کی بیوی اور بیٹا شامل ہیں، جب کہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔
Closer slow‑motion footage of the Rhode Island ice hockey shooting.
My gratitude goes out to the brave men who tried to stop the shooter. pic.twitter.com/ts4UuVO35g
— I Meme Therefore I Am (@ImMeme0) February 17, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


