پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

برازیل معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ریوڈی جنیرو: برازیل میں معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے معروف ٹی وی اینکر کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 سالہ ٹی وی اینکر ریکارڈو بوئے چاٹ ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ہائی وے پر پیش آیا جہاں ہیلی کاپٹر ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

نیوز اینکر اپنے مارننگ شو کی شوٹنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹرحادثہ، پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

ریسیکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈرائیو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، پائلٹ اور نیوز اینکر کی لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی لاری ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ معمول کی رفتار کے ساتھ رنگ روڈ پر جارہا تھا کہ ہیلی کاپٹر اچانک سے نیچے آیا اور ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا اور مجھے چوٹیں آئیں۔

نجی ٹی وی کی جانب سے نیوز اینکر ریکارڈو بوئے چاٹ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ٹی وی چینل کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں