تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

مزیدار رائس بالز بنانے کی ترکیب

رمضان میں افطار کے وقت روزانہ پکوڑے کھا کر یقیناً آپ اکتا گئے ہوں گے اسی لیے ہم آج آپ کو رائس بالز بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں جسے آپ روزانہ افطار کے لیے با آسانی تیار کرسکتے ہیں۔

:رائس بالز بنانے کی ترکیب

:اجزا

چاول ایک کپ: 3 کنی ابلے ہوئے

چکن: 1 کپ ابلی ہوا

نمک: حسب ذائقہ

کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی

ہرا دھنیہ: باریک کٹا ہوا حسب ضرورت

ہری مرچ: 2 سے 3 عدد

چکن پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

زیرہ: ایک چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا

بند گوبھی: 1 کپ باریک کٹی ہوئی

چیڈر چیز: 200 گرام کیوبز میں کٹی ہوئی

میدہ: آدھا کپ

نمک: آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

انڈے: 3 عدد، 2 پھنٹے ہوئے

بریڈ کرمبز: 1 پیالی

:ترکیب

سب سے پہلے چاول اور چکن کو چوپر میں اچھی طرح چوپ کرلیں۔

پھر اس میں 1 عدد انڈا، نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیہ، ہری مرچ، چکن پاؤڈر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

اب اس مکسچر کو پیالے میں نکال لیں اور اس میں بند گوبھی شامل کر کے مکس کریں۔

پھر اس مکسچر کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلا کراس میں چیز کا کیوب رکھ کر بال بنا لیں۔

اب ایک پیالے میں میدہ ڈال کر اس میں کالی مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں اور بالز کو میدہ میں کوٹ کر کے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر اس میں بالز کو ڈیپ فرائی کرلیں اور سنہری کر کے نکال لیں۔

گرما گرم رائس بالز تیار ہیں، کیچپ یا املی اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -